محکمہ زکوٰة کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 26 ارب ریال کی آمدنی متوقع

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی محکمہ زکوٰة و آمدنی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 26 ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ زکوٰة و آمدنی کو یہ آمدنی سعودی حصص مارکیٹ "تداول"میں رجسٹرڈ 127کمپنیوں کی خدمات اور مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ کی جانب سے بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

مذکورہ کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 526 ارب ریال تک ہو گی۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 29 فیصد آمدنی سابک کمپنی سے ہو گی۔ اس سے 7.5 ارب ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول ہو گا جبکہ سعودی مواصلاتی کمپنی ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والی دوسری بڑی کمپنی ہو گی جس کی آمدنی 2017ء میں 50ارب ریال سے زیادہ ہوئی تھی اور توقع ہے کہ 2018ء میں اس سے ویلیوایڈڈ ٹیکس 2.537 ارب ریال تک وصول کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :