سعودی عرب میں 75 اسمگلر گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب کی اسپیشل فورس کے ترجمان خالد بن قزیز نے کہا ہے کہ منشیات اور شراب کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے دوران 75 اسمگلر وں اور ان کے 666 معاونین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق جزان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ماہ رجب کے دوران مختلف آپریشن کرکے منشیات اور شراب کی اسمگلنگ اور مارکیٹنگ کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی جس کے دوران اہلکاروں نے 75 اسمگلر اور ان کے 666 معاونین کو گرفتار کرتے ہو ئے ان کے قبضے سے 258کلو گرام حشیش ، 3615لیٹر شراب ، 3ٹن 443کلو گرام قات ، 94 نشہ آور گولیاں، 40کلو نشہ آور سفوف برآمد کیا ہے۔

ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :