ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو

بدھ 18 اپریل 2018 11:14

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 1 ین بڑھ کر 180.2 ین (1.69 ڈالر ) فی کلوگرام طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 185 یوان کم ہوکر 11090 یوان (1766 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.8 امریکی سینٹ کم ہوکر 136.4 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔