16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:02

16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ،اس مقصد کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیٹرول ایک روپے 54پیسے فی لیٹر،ڈیزل 4روپے 79پیسے فی لیٹر‘ مٹی کا تیل 3روپے 6پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 3روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا 15ستمر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائے گا۔پیٹرولیم ڈویژن اور وزرات خزانہ لیوی ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کوبھجوائیں گے۔وزیراعطم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔