روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک

پیر 15 ستمبر 2025 12:45

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر اگست 2025 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 10.912 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اگست میں ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 164 ملین ڈالر زرمبادلہ بھجوایا۔

(جاری ہے)

ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لے کر اگست 2025 کے اختتام تک مجموعی طور پر 1.859 ارب ڈالر پاکستان سے باہر بھجوائے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 1.525 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 485 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 958 ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی سرمایہ کاری کے ذریعے 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے ترسیلات زر ارسال کرنے کے طریقہ کار کو سہل اور آسان بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں ان اکائونٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔