اللہ کسی دشمن کو بھی مریم جسیی اولاد نہ دے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 11:32

اللہ کسی دشمن کو بھی مریم جسیی اولاد نہ دے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ نواز شریف کل بھی جھوٹا تھا آج بھی جھوٹا تھا ۔ 1985ءکے الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا مرحلہ آیا تو نواز شریف تم کہاں تھے ؟ تم بتاؤ لوگوں کو کہ تم نے کس طرح منتیں کر کے، ایک جنرل کو گھر اور گاڑیوں کی رشوتیں دے کر خود کو اُمیدوار بنوایا۔

امیدوار بنوانے کے لیے تم نے ایک معاہدہ کیا اور اس کا پاس رکھنے کاعہد کیا۔ تم اتنے باہمت بھی نہیں تھے کہ عوامی اجتماع سے تقریر کر سکتے لیکن چودھری پرویز الٰہی نے تمہیں حوصلہ دیا۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ہی تمہارے تیور بدل گئے اور تم نے انہی لوگوں کی جڑیں کاٹنی شروع کر دیں جنہوں نے تمہارا ساتھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

تم معاہدے کی خلاف روزیاں کرنا شروع ہو گئے۔

ان کے بچے بھی جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔ ان کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ میری پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے لندن میں تو دور کی بات ہے لیکن بعد میں انہوں نے اپنی ایک ارب روپے کی جائیداد مان لی اور اثاثے بھی مان لیے ،اب عام تاثر یہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ این آر او ہو گیا ، اگر ہوا تو عدلیہ اور فوج اور نیب کی آپس میں لڑوائی کروائی جائے۔

کیونکہ اگر این آر او ہوا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو فوج نے نکلنے دیا اور انہوں نے عدلیہ اور نیب کو برہنہ کر کے چھوڑ دیا ، ملکی اداروں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ دشمن کو بھی ایسی اولاد نہ دے ، جیسی مریم ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کی اولاد سے سُکھ دے ، بیگم کلثوم نواز وہ بد نصیب خاتون ہیں جنہیں ان کی اپنی اولاد ہی سیاست کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔

مریم نواز اپنی بیمار والدہ کے پاس جانے کی بجائے ڈیزائنر کپڑے پہن کر ، بال بنوا کے میک اپ کروا کے جلسوں میں جاتی رہی ہیں اور ہاتھ ہلاتی رہی ہیں۔ انہیں اپنی والدہ کی عیادت کی فکر نہیں تھی ، انہوں نے وہاں نہیں جانا تھا ۔ جب ان کی والدہ بیمار نہیں تھیں تو انہوں نے والدہ کو بیمار کر کے سیاست کے لیے استعمال کیا ، جب ان کی والدہ بیمار ہو گئیں تب بھی ان کی بیماری کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔ جب ان کی والدہ کو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تب بھی یہ والدہ سے ملنے نہیں گئیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: