وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر پرتپاک استقبال ، سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو حصار میں لے لیا

بدھ 17 ستمبر 2025 17:02

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر  پرتپاک استقبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف کے طیارے کا سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو دورہ سعودی عرب کیلئے وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی فضائی حدود میں پرجوش استقبال پر سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔\932