یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس،کچھ ممالک کی شام میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ فضائی حملوں کی مذمت

بدھ 18 اپریل 2018 12:15

اسٹراسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کچھ یورپی پارلیمانی رہنماؤں نے شام میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’شام میں جنگ ختم کی جائے‘‘ کے نعرے لگائے ،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ر فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا ،یورپی پارلیمنٹ میں فرانسیسی صدرماکروں کے خطاب کے دوران کچھ یورپی پارلیمانی رہنماؤں نے شام میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’شام میں جنگ ختم کی جائے‘‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔