گلوکارہ سارہ نسیم کا نیا ویڈیو گانا ’’سوہنیا ‘‘پرسوں ریلیز ہوگا

ہمیشہ پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھ کر کام کیا ،امید ہے نئے پراجیکٹ کوبھی پذیرائی ملے گی ‘ گلوکارہ کی گفتگو

بدھ اپریل 12:25

گلوکارہ سارہ نسیم کا نیا ویڈیو گانا ’’سوہنیا ‘‘پرسوں ریلیز ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) گلوکارہ سارہ نسیم کا نیا ویڈیو گانا ’’سوہنیا ‘‘کل (جمعہ ) کو ریلیز کیا جائے گا ۔اپنے نئے ویڈیو گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمیشہ پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھ کر کام کیا ہے ۔اپنے نئے ویڈیو کیلئے بھرپو ر محنت کی ہے اورمجھے یقین ہے کہ میرے پرستار پہلے کی طرح میرے اس گانے کو بھی پذیرائی دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں اپنے لئے نہیں بلکہ صرف پرستاروں کیلئے گاتی ہوں اس لئے مجھے ان کی پسند کا بخوبی اندازہ ہے ۔ سائرہ نسیم نے بتایا کہ اس سے قبل ریلیز کیا گیا ویڈیو گانا ’’ماہیا‘‘بھی کامیابی کے ریکارڈ قائم کر چکا ہے اور ’’ سوہنیا ‘‘ بھی اس کا تسلسل ثابت ہوگا۔ گانے کی شاعری سرجیت خیر والا ،موسیقی مجتبیٰ علی نے ترتیب دی ہے ۔گانے کے پروڈیوسر سلو علی او رویڈیو عمران حیات نے ریکارڈ کی ہے ۔