جامعہ پشاور، پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز تعینات

بدھ 18 اپریل 2018 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جامعہ پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز تعینات کردیا گیا۔ ان کی تقرری کا اعلامیہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے رجسٹرار جامعہ پشاور نے جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی اس سے قبل مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سوات یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل ،دیر اپر کے قائم مقام وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔تعلیم و تحقیق کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے کے علاوہ انہوں نے اب تک 10 پی ایچ ڈی سکالرز کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :