ایک اعلان جس کو سن کر فواد عالم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

بدھ 18 اپریل 2018 12:57

ایک اعلان جس کو سن کر فواد عالم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) اتوار کی دوپہر لاہور میں جب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تو قومی اکیڈمی کے ایک کمرے میں موجود ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیسٹ ٹیم سے نظر انداز کیے جانے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جب کپتان سرفراز احمد، فواد عالم کے کمرے میں داخل ہوئے اور ٹیسٹ کرکٹر کو روتے دیکھا تو وہ بھی آبدیدہ ہوگئے اور فواد عالم کو گلے لگا کر دلاسا دیا۔

یاد رہے کہ 2014 ءمیں فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار تھے جب وقار یونس نے کوچ کی حیثیت سے انہیں زمبابوے جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیا تھا تو وہاب ریاض بھی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :