ہاتھ پاؤں سے معذور شخص دنیا بھر کے لیے مثال بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 13:19

ہاتھ پاؤں سے معذور شخص دنیا بھر کے لیے  مثال بن گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) ہاتھ پاؤں سے معذور شخص نے بینک میں ملازمت اختیار کر کے دنیا کو پیغام دے دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہاتھ پاؤں سے معذور شخص نے دنیا بھر کو پیغام دے دیا کہ وہ ہاتھ پاؤں سے معذور ضرور ہے لیکن دماغی معذور نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک معذور نوجوان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا جا رہا ہے کہ ہاتھ پاؤں سے معذور اس نوجوان کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور یہ ایک نجی بینک میں ملازمت کرتا ہے۔

اور کسی پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے لیے روزگار کما رہا ہے۔نوجوان نے اپنے ہاتھ نہ ہونے کو کمزوری نہیں جانا اور پنسل کو پاؤں کی انگلیوں میں دبا کر لکھنا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے معذور نوجوان کی ہمت کو بہت سراہا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس طرح کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے تا کہ یہ ہر شعبے میں بلا جھجک کام کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :