آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1395.81 فٹ ، منگلا میں 1086.90فٹ ہو گئی

بدھ 18 اپریل 2018 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد29000 کیوسک اور اخرج 30000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد20600 کیوسک اور اخراج20600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد28400کیوسک اور اخراج22000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 11900کیوسک اور اخراج5900کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1395.81 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.102 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1086.90فٹ ہے اور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.188 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ ہے،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ ہے اور بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649 فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :