نواز شریف اور مریم نواز کی اچانک لندن روانگی، کیا کوئی ڈیل ہو گئی ہے؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 14:23

نواز شریف اور مریم نواز کی اچانک لندن روانگی، کیا کوئی ڈیل ہو گئی ہے؟
لاہور(اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اچانک لندن چلے گئے ہیں۔لیکن اس سے پہلے دونوں نے اتنا شور مچایا تھا اور ایک سکینڈل بنایا تھا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں اور ہمیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔تو اب یہ کیسے اچانک باہر چلے گئے۔

کیا اب انہوں نے کسی جج سے اجازت لی تھی؟۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی اچانک لندن روانگی کے بعد کچھ لوگ یہ بھی باتیں کر رہے ہیں کہ شاید نواز شریف نے کوئی ڈیل کی ہے۔کیونکہ نواز شریف نے رعایت مانگنے کے لیے بیک ڈور چینل کے زریعے رابطے جاری رکھے ہوئے تھے۔تو لگتا یہی ہے کہ شاید نواز شریف کے لیے سافٹ ہینڈ رکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے فواد حسن فواد بھی ملک سے باہر جا چکے ہیں اور شہباز شریف کے داماد بھی ملک سے باہر ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: