قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا ، شی جن پھنگ

معاشی اور سماجی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے اہم خطرات سے نمٹنے کیلئے کوشش کی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء)چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ عوام کی سلامتی ، سیاسی سلامتی اور قومی مفادات کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کیمشترکہ مستقبل والے معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا۔ریڈیو چائنہ انٹرنیشنل کے مطابق شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ سیاسی اور قومی سلامتی کے نظام کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔ قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی اور صلاحیت کو بہتربناتے ہوئے اہم خطرات کے انسداد اور ان سے نمٹنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحفظ اور سلامتی کے شعبے میں پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا۔اجلاس میں جس کی صدارت صدر شی جن پھنگ نے کی اعلیٰ لی کی چیانگ اور لی چانگ شو نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ایک ضابطے کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی جس میں قومی سلامتی کے تحفظ میں تمام سطوں پر سی پی سی کی کمیٹیوں اور پارٹی کے ممتاز ارکان کی زمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔