
وفاقی بجٹ:مالی خسارہ 5.3 فیصد تک رکھنے جبکہ اخراجات میں اضافے کا امکان
میاں محمد ندیم
بدھ 18 اپریل 2018
15:47

(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے سامنے سیکرٹری خزانہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے بی ایس پی میں آئندہ مالی سال کے لیے خسارہ 52 کھرب 37 ارب مختص کیا گیا جبکہ موجودہ مالی سال کے لیے خسارے کا تخمینہ 47 کھرب 53 ارب روپے لگایا گیا تھا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخراجات 55 کھرب روپے تک ہو سکتے ہیں اور ان اہداف کو آئندہ ہفتے منظور کیا جائے گا۔بی ایس پی میں آئندہ مالی سال میں دفاع کے لیے 11 کھرب روپے مختص کیے جبکہ موجودہ مالی سال میں 9 کھرب 20 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ بجٹ پیش کرنے کے روز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئندہ مالی سال میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے 36 ارب روپے اضافی رقم مختص کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ پینشن کے لیے 3 کھرب 42 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ موجودہ مالی سال میں پینشن کے لیے 2 کھرب 48 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ صوبوں کو 25 کھرب 50 ارب روپے دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ برس صوبوں کو 23 کھرب 80 ارب روپے فراہم کیے گئے تھے۔ بی ایس پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے اخراجات کو 4 کھرب 45 ارب تک مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ موجود مالی سال میں یہ رقم 3 کھرب 77 ارب مختص کی گئی تھی، اسی طرح سبسڈی کے لیے بھی آئندہ مالی سال کے لیے موجودہ مال سال سے زائد رقم مختص کی جائے گی جو رواں مالی سال ایک کھرب 44 ارب روپے ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے یہ رقم ایک کھرب 79 ارب روپے ہوگی۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں آئندہ مالی سال کے دوران کمی کی جائے گی، 2018-2017 کے دوران اس حوالے سے 10 کھرب ایک ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 8 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آمدن میں 80 ارب روپے کی کمی کا بھی امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.