گورنمنٹ مڈل سکول سوہاوہ کا ایلمینٹر ی بورڈ بھمبر سے جماعت ہشتم کاسو فیصد رزلٹ

بدھ اپریل 15:50

بھمبر۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) گورنمنٹ مڈل سکول سوہاوہ نے ایلمینٹر ی بورڈ بھمبر سے جماعت ہشتم کا رزلٹ سو فیصد حاصل کرلیا جس پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی ، اہلیان علاقہ نے شاندار کامیابی پر صدر معلمہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد نتائج حاصل کرنا صدر معلمہ اور اساتذہ کی خصوصی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جو کے لائق تحسین ہے اور امید کرتے ہیں مزید کلاسز کی نتائج بھی عمدہ حاصل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔