ملک میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، چیئرمین نیب

نواز شر یف کے علاوہ جن لو گو ں کے بھی پا نا ما میں نام آ ئے ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں،نیب کی جا نب سے قا ئم کیئے جا نے والے مقد مات کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے، نواز شر یف کو بیرون ملک جا نے سے رو کنا چیئر مین نیب کا دا ئرہ اختیار نہیں ہے، ملک میں بد عنوا نی کا حجم اعدا دو شمار سے آ گے بڑ ھ گیا ہے،کرپشن کے حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب یہ کم ہو، اب با ت بہت آ گے بڑ ھ چکی ہے،پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے اس تا ثر کو غلط قرار دیا کہ نیب قوا نین غیر فعال کیئے جا رہے ہیں،نیب نے کسی کے خلاف انتقا می یا امتیا زی کا روا ئی کی ہے تو ذ اتی طو ر پر اس کی ذمہ داری قبو ل کر و ں گا، جب شیشے کے گھر میں ہوں تو پتھر ضرور آ تے ہیں،گز شتہ چھے مہینوں میں نیب پر لو گو ں کا اعتماد بحال ہوا ہے جسٹس (ر) جا وید اقبا ل کی پی اے سی میں ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 18:50

ملک میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، چیئرمین نیب
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) چیئر مین قو می احتساب بیو رو (نیب) جسٹس (ر) جا وید اقبا ل نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، نواز شر یف کے علاوہ جن لو گو ں کے بھی پا نا ما میں نام آ ئے ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں،نیب کی جا نب سے قا ئم کیئے جا نے والے مقد مات کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے، نواز شر یف کو بیرون ملک جا نے سے رو کنا چیئر مین نیب کا دا ئرہ اختیار نہیں ہے، ملک میں بد عنوا نی کا حجم اعدا دو شمار سے آ گے بڑ ھ گیا ہے،کرپشن کے حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب یہ کم ہو، اب با ت بہت آ گے بڑ ھ چکی ہے،پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے اس تا ثر کو غلط قرار دیا کہ نیب قوا نین غیر فعال کیئے جا رہے ہیں،نیب نے کسی کے خلاف انتقا می یا امتیا زی کا روا ئی کی ہے تو ذ اتی طو ر پر اس کی ذمہ داری قبو ل کر و ں گا، جب شیشے کے گھر میں ہوں تو پتھر ضرور آ تے ہیں،گز شتہ چھے مہینوں میں نیب پر لو گو ں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیئر مین نیب نے پی اے سی کو نیب کی کار کر دگی اور ریکو ڈ ک معا ملہ پر ان کیمرہ بر یفنگ دی ، بر یفنگ کے بعد انہو ں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میں بد عنوا نی کا حجم اعدا دو شمار سے آ گے بڑ ھ گیا ہے،کرپشن کے حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب یہ کم ہو، اب با ت بہت آ گے بڑ ھ چکی ہے،پبلک اکا ئونٹس کمیٹی(پی اے سی) کے پا س ملک میں بد عنوا نی کے حوا لے سے ز یا دہ تفصیلات مو جود ہیں،تام جز ئیات ، تمام تفصیلات ، تمام اقدا مات جو نیب نے گز شتہ 6ما ہ میں اٹھا ئے اس حوا لے سے پی اے سی کا آ گا ہ کیا ہے، پی اے سی نے نیب کے کام کو سرا ہا ہے اور حو صلہ افزائی کی ہے،پی اے سی نے اس تا ثر کو غلط قرار دیا کہ نیب قوا نین غیر فعال کیئے جا رہے ہیں، نیب کسی کے بھی خلاف کو ئی انتقا می یا امتیا زی کاروائی نہیں کر رہی، اس وقت ملک میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاوں گا،انہوں نے کہا کہ جب پا نا ما کا معا ملہ منظر عا م پر آ یا تو وہ چیئر مین نیب نہیں تھے،تا ہم نواز شر یف کے علاوہ جن لو گو ں کے بھی پا نا ما میں نام آ ئے ان کے خلاف انکوا ئر یز کی جا رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میا ں نواز شریف انسانی ہمدردی پر با ہر گئے انہیں با ہر جا نے سے رو کنا چیئر مین نیب کے دا ئرہ اختیار میں نہیں ہے،نواز شر یف کا معاملہ اس وقت احتساب عدا لت میں زیر سما عت ہے وہ ہی اس حوا لے سے بہتر بتا سکتے ہیں،نواز شر یف کی و طن وا پس نہ آ نے کے حوا لے سے سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ایسے کسی خد شیکا کچھ نہیں کہ سکتا، نیب کو مطلو ب افراد جو بیرو ن مما لک ہیں ان کے ر یڈ نو ٹسز بھی جا ری کیئے جا رہے ہیں، آ ئند ہ آ نے والے د نو ں میں بہت سے لو گ وا پس آ جا ئیں گے ،نیب کی جا نب سے قا ئم کیئے جا نے والے مقد مات کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے ،اس کے لیئے دس مہینے کا وقت دیا ہے ، کچھ مقد مات میں تکنیکی و جوہات کی بناء پر ز یا دہ و قت بھی لگ سکتا ہے،انہو ں نے مز ید کہا کہ پا کستان کا وزیر داخلہ کبھی اتنا با اختیار نہیں کہ لوگوں کو دوسرے ملکوں کے حوالے کر سکے تا ہم آ فتاب شیر پا ئو جب وزیر دا خلہ تھے تو پا کستا نیو ں کو امر یکا کے حوا لے کیا گیا ،پا کستا نیو ں کو امر یکا کے حوا لے کرنے کے با رے میں با اختیار لو گو ں سے پو چھا جا سکتا ہے ، اس وقت نیب کسی کے بھی خلاف کو ئی انتقا می یا امتیا زی کاروائی نہیں کر رہی، انتخا بات ہو نے یا نہ ہو نے سے نیب کو کا ئی سرو کار نہیں ہے، اگر کسی نے بد عنوا نی کی ہے تو وہ انتخا بات سے قبل بھی جوا بدہ ہے اور اس کے بعد بھی جوا بدہ ہو گا ،اگر یہ ثا بت ہو جا ئے کہ نیب نے کسی کے خلاف انتقا می یا امتیا زی کا روا ئی کی ہے تو میں ذ اتی طو ر پر اس کی ذمہ داری قبو ل کر و ں گا، قوم کی تو قعات پر پورا اتر نے کی کو شش کرو ں گا، نیب کے ایسے ملا زمین جو کسی بھی قسم کے غلط کا مو ں میں ملو ث رہے ان کے خلاف بھی کا روا ئیا ں کی گئی ہیں، اس با ت کا احساس ہے کہ جب شیشے کے گھر میں ہوں تو پتھر ضرور آ تے ہیں،گز شتہ چھے مہینوں میں نیب پر لو گو ں کا اعتماد بحال ہوا ہے،میں نے گز شتہ سال اکتوبر میں اپنی ذ مہ دا ر یا ں سنبھا لیں اس کے بعد نیب کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔

اکتوبر کے بعد کوئی شکایت یا الزام نیب پر لگایا گیا ہے تو بتائیں کوئی مجھے برا بھلا کہے گا تو میں برا نہیں مناں گالیکن نیب کو بطور اداراہ برا کہا جائے گا تو میں دفاع کروں گا۔

متعلقہ عنوان :