ایرانی شہر شدید مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں

شہر ی غیر ضروری سفرکرنے سے گریز کریں،محکمہ موسمیات کا انتباہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ایرانی شہر یزد کو شدید مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،عجیب و غریب منظر نے ہر کسی کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

بد ھ کو ایرانی محکمہ موسیمات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے طوفان نے شہر یزد میں ایسا منظر بنا دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے،ایسا لگا جیسے آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہو،مٹی اڑنے پر آسمان بھورے رنگ میں بدل گیا،مٹی کے طوفان سے یزد شہر میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا،شہری ٖغیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،یہ طوفان آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہی

متعلقہ عنوان :