جہلم، پولیس کا گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج

بدھ 18 اپریل 2018 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پولیس کا گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے بشارت احمد نے دوران گشت پایاکہ مسمی محمد صدیق ریلوے روڈ پر مختلف حیلے بہانوں اور آوازوں سے لوگوں کو تنگ کرتے ہوئے بھیک مانگ کر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کے احتشام الحق ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی محمد اشرف نے جادہ میں باآواز بلند سرعام لوگوں کو تنگ کرکے بھیک مانگ کر ارتکا ب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی محمد شاہد بازار چوک میں لوگوں کے کپڑے کھینچ کر لوگوں کو تنگ کرکے سرعام بھیک مانگ کر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :