کراچی،گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق

بدھ 18 اپریل 2018 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے میتوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں واقع کچی جھونپڑیوں میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے 10 سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود سامان جل گیا جب کہ آتشزدگی کے باعث جھونپڑیوں میں موجود 2 کمسن بچے بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔