راولپنڈی،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی کارروائی ،عمرہ کیلئے سعودیہ جانیوالے ماں بیٹے سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 22:29

راولپنڈی،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی کارروائی ،عمرہ  کیلئے سعودیہ جانیوالے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ جانے والے ماں بیٹے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سعدیہ اور فیض ساکنان راولپنڈی ایئر بلیو کی پرواز 270سے عمراہ کی ادائیگی کے لئے جدہ جانا چاہتے تھے اے ایس ا یف نے کائونٹر پر سامان کی سکینگ کے دوران ٹرالی بیگ سے پونے 3کلو آئس ہیروئین برآمد کر لی جبکہ ماں بیٹے کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں دے دیا جنہوں نے دونوں کو اے این ایف تھانے منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :