’’انوکھی بات بھی ممکن ہے‘‘ سٹیج ڈرامہ پی این سی اے کے آڈیٹوریم میں پیش

جمعرات 19 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ’’انوکھی بات بھی ممکن ہے‘‘ سٹیج ڈرامہ پی این سی اے کے آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔ جرمن ڈرامہ نگا ربرٹولٹ بریخت (Bertolt Brecht) کے لکھے ہوئے ڈرامے (The Exception and Rule) سے ماخوذ اس ڈرامے میں معاشرے کے محروم طبقے کے مسائل کو موثر انداز میں اٴْجاگر کیا گیا ہے۔ کیسے ہمارے عوام سرمایہ دارانہ نظام کی چکّی میں بٴْری طرح پِس رہے ہیں اور سرمایہ دار کس طرح ان کے حقوق غضب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی ہدایات آصف شاہ نے دیں جبکہ آصف شاہ، عمران رشدی، ثوبیہ سلیم، سیمہ جٹ ، رضا احمد ، ارشد خان، نور اللہ ، شاہد مغل، کریم خان ، ندیم ، فرقان احمد اور وقاس وکی نے اداکاری کے جوہر دکھائے اورسیّد آکاش بخاری نے بحیثیت پروڈکشن اسسٹنٹ کے فرائض سر انجام دیئے۔ ان تمام فنکارو ں کو پی این سی اے نے موقع دیا کہ وہ اپنا فن عوام کے سامنے اس ڈرامے کے ذریعے پیش کریں۔ شائقین کی بڑی تعداد نے یہ ڈرامہ دیکھا اور کھل کر داد دی۔ انہوں نے پی این سی اے کی کاوشوں کو سراہا اور ڈرامہ کی ترقی و ترویج کے لئے کوشش پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :