سعودی عرب کے پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیاگیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اپریل 2018 07:15

سعودی عرب کے پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیاگیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عرب میں گزشتہ روز بدھ کو پہلے سینماء گھر کا افتتاح کر دیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد اور اسپورٹس جنرل اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے گزشتہ روز بدھ کو ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں امریکی کمپنی اے ایم سی کے اشتراک سے بنایا جانے والا سعودی عرب کے پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں گزشتہ 35 برسوں سے سیماء گھر کھولنے پر پابندی عائد تھی لہذا 35 سال میں یہ سعودی عرب میں قائم کیا جانے والا پہلا سینما گھر ہے۔ اس سینماء نے اپنے پہلے شو میں رواں سال 2018 میں منظر عام پر آنے والی مشہور امریکی فلم” بلیک پینتھر“ دکھائی تھی ۔ اس موقع پر سرکاری عہدیدار ، سفارتکار ، ماہرین ، فلمی صنعت کے عرب اور بین الاقوامی شخصیات موجود تھیں اور صرف انہوں نے ہی فلم دیکھی تھی ، عام عوام کو افتتاحی تقریب میں فلم دیکھنے کو موقع فراہم نہیں دیا گیا ۔ سمعی و بصری ابلاغ جنرل کارپوریشن کے ماتحت فلمی شعبے کے انچارج بدر الزہرانی نے بتایا کہ عام لوگوں کو فلم دیکھنے کا موقع ایک ہفتے بعد دیا جائیگا۔ سینماء گھر کی شروعات فلمی دنیا کے ماہرین سے کی جارہی ہے۔