نئے صدر کے انتخاب کے لئے کیوبن اسمبلی کا اجلاس شروع

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

ہوانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کیوبا کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس اجلاس میں موجودہ صدر راؤل کاسترو کی جگہ ایک نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیوبا میں جو بھی نیا صدر منتخب کیا جائے گا، اس کا تعلق کاسترو خاندان سے نہیں ہو گا۔ اس کا امکان ہے کہ میگوئیل ڈیاز کانیل کو نیا صدر منتخب کر لیا جائے گا۔ راؤل کاسترو نے کیوبا کی صدارت 2006ء میں سنبھالی تھی۔ واضح رہے کہ انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر 1959ء سے لے کر2006 ء تک حکمران رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :