سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
سعودی عرب کا سیاحت کے فروغ کیلئے پیکیج ویزا متعارف کروانے کا اعلان، سفری بکنگ کو ویزا درخواست کے ساتھ منسلک کردیاگیا
منگل 7 جولائی 2026 16:57
(جاری ہے)
ان اقدامات کی وجہ سے سعودی عرب میں سیاحت کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا اور 2025 میں29 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح سعودی عرب آئے۔
نئے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے کہا ’’ سعودی عرب کا سیاحتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، پیکیج ویزا سیاحوں کیلئے سعودی عرب کے سفر کو مزید ا?سان اور باسہولت بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ویزا کے اجرا کو سفری بکنگز کے ساتھ مربوط کرکے ہم سیاحوں کے سفر کو آسان اوران کے سفری تجربات کو مزید شاندار بنار ہے ہیں۔یہ اقدام ٹورازم ایکو سسٹم میں اشتراک کو نہ صرف مضبوط بنائے گا بلکہ سیاحوں کیلئے سعودی عرب کو زیادہ قابل رسائی عالمی مقام بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔سیاحوں کیلئے پیکیج ویزا کا مطلب سفر کی منصوبہ بندی سے لے کر سعودی عرب پہنچنے اور قیام سے لطف اندوز ہونے تک کا عمل نہایت ا?سان ہے۔ فلائٹس، رہائش اور ویزا کے علیحدہ علیحدہ انتظام کی بجائے اہل ٹریولرز مربوط سفری طریقہ کار کے ذریعے ایک جگہ سے تمام عمل بک کرسکتے ہیں جس میں ایونٹس، تفریحی سرگرمیاں اور دیگر سیاحتی تجربات بھی شامل کئے جاسکیں گے۔سفری سہولیات فراہم کرنے والی مستند ٹریول ایجنسیوں کیلئے یہ اقدام سیاحوں کو زیادہ پرکشش سفری پیکیج فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سیاحوں کیلئے سفر کو ہموار بنانے اور ان کے قابلِ اعتماد تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پیکیج ویزا صرف ان مستند ٹریول اور ٹورازم سروس فراہم کنندگان کے ذریعے دستیاب ہوگا جو سروس کے واضح معیارات پر پورا اترتے ہیں اور 24/7 کسٹمر سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔جیسا کہ سعودی عرب ملک میں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، پیکیج ویزا سعودی عرب آنے والوں کیلئے سفر کو اور زیادہ ا?سان، زیادہ مربوط اور ہموار بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وینزویلا،تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 3 ہزار 535 ہو گئیں
-
آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں پر حملہ، امریکا نے ایران پر الزام عائد کر دیا
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
ایمریٹس ایئرلائن کے مسافرایک سال میں6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پریمیم چاکلیٹس کھا گئے
-
تھائی لینڈ سے انٹرنیشنل ڈاک سے 36 کروڑ کی منشیات بھیج دی گئیں
-
ڈزنی لینڈ نے 70 برس میں ایک ارب مہمانوں کا سنگِ میل عبور کر لیا
-
برطانیہ کو تیسری ہیٹ ویو کا سامنا،درجہ حرارت مسلسل 10 دن 30 سینٹی گریڈ سے زائد ر ہنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کا دورہ برطانیہ تنازع کا شکار، بکنگھم پیلس میں نہیں رکیں گے
-
پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام مل سکتا ہے، وکٹرگاو
-
ٹرمپ دھمکیاں بند کریں ورنہ جواب دوسری زبان میں ملے گا، ایران کا سخت جواب
-
سعودی عرب کا پاکستانیوں اور دیگر وزیٹرز کیلئے ’پیکیج ویزہ‘ کا اعلان
-
نیٹو اجلاس سے پہلے ٹرمپ کا میلونی پر نیا طنز، تنازع مزید شدت اختیار کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.