کشمیرمیں ہونے والے ظلم پر عالیہ بھٹ بھی پھٹ پڑیں

آصفہ کے واقعہ کے بعد میرا دل بہت دکھا ہوا ہے‘ امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 11:41

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندوں نے بہت برا برتائوکیا امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی روز سے اس واقعے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی تاہم گذشتہ دو روز سے میں نے یہ سب پڑھنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تب تک میں افسردہ رہوں گی۔

(جاری ہے)

فلم’’ راضی ‘‘کے نئے گانے کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ضلع کہوٹہ میں ننھی آصفہ کا جس بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا وہ بہت ہی زیادہ اندوہناک واقعہ ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس گھنائونے کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات خوفناک اور شرمناک ہیں، ایک لڑکی اور ایک عورت کو اس ملک میں سب سے زیادہ تحفظ ملنا چاہیے، اس وقت میرے جو جذبات ہیں وہ ناقابل بیان ہیں کیونکہ آصفہ کے واقعے کے بعد میرا دل بہت دکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :