قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کااجلاس کل ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:36

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کااجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کااجلاس کل جمعہ کو اولڈ پپس ہال پارلیمنٹ لاجز میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر کریں گے۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے حوالے سے کمیٹی بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔