مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی پولیس نے قاضی یاسر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس کی ایک پارٹی نے اسلام آباد قصبے میں قاصی یاسر کے گھر پر چھاپہ مار کرانہیں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہیں گرفتار ی کے بعد اسلام آباد کے صدر تھانے میں نظر بند کیا گیا۔ امت اسلامی نے ایک بیان میں قاضی یاسر احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ بیان میں بدھ کے روز اسلام آباد میں پر امن احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانون کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔