ایران، شام سے متعلق افریقی یونین کے موقف کا خیرمقدم

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایران نے شام کی حالیہ صورتحال سے متعلق افریقی یونین کے رکن ممالک کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افریقی یونین نے عالمی حالات کو ادارک کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افریقی یونین کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام سے متعلق افریقی یونین کی جانب سے آزاد اور خودمختار موقف یقیناً اس یونین کے رکن ممالک کی عالمی تبدیلیوں کے حوالے سے آزاد سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ افریقی یونین کے بیان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عالمی عمائدین اور رہنما وں کی نظر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہایت قابل مذمت ہے جبکہ شام کے بحران کا حل سیاسی ہے۔

متعلقہ عنوان :