چین کے صنعتی شہر ژیان کے وسط میں فضائی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے انتہائی بڑے حجم کی چوڑی مینار نما چمنی نصب کرنے کا منصوبہ،

10 مربع کلو میٹر تک فضا صاف ہو گی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

ژیان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چین نے شمالی صوبہ شانزی کے شہر ژیان کے وسط میں کارخانوں سے خارج ہونے والے دھویں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے انتہائی بڑے حجم کی ایک چوڑی چمنی نما مینار نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو 60 میٹر (197 فٹ) بلند ہو گا اور وہ آلودہ فضا کو اپنے اندر کر کے صاف ہوا باہر خارج کرے گی۔

علاقائی حکومت کے حکام کے مطابق اس چمنی میں ایک دن کے دوران 5 سے 18 ملین کیوبک میٹرز ہوا صاف کرنے کی صلاحیت ہو گی تاہم اس کا بڑا انحصار موسم ،درجہ حرارت اور آلودگی کی سطح پر ہو گا۔چینی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ مینار صنعتی شہر کے 10 مربع کلو میٹر تک کے علاقے میں فضاء میں مضر ہوائی ذرات ’’ پی ایم 2.5 ‘‘ کی کثافت 10 سے 19 فیصد تک کم کر سکے گا ۔

(جاری ہے)

’’ پی ایم 2.5 ‘‘ انسانوں میں دل کے امراض،فالج،کینسر اور پھپڑوں کے امراض میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس ٹاور کی کامیابی کی صورت شہر بھر میں اور بہت سے مینار نصب کئے جائیں گے۔ماحولیاتی تحفظ کے چینی سائنسدان کائو جونجی نے کہا ہے کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسسز ایک ہزار کلو میٹر کے رقبے پر ایسے 100مینار نما چمنیاں قائم کرے گی۔گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے 338 شہروں میں پی ایم2.5 فجائی ذرات کی کثافت6.5 فیصد تک ہے جس سے جنوبی چین کے مقابلے شمالی چین میں فضائی کثافت سے اوسط عمر تین سال تک کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :