حوثیوں کی یمنی عوام پرزکوة خمس نافذ کرنے کے لیے قانون سازی

زکوة خمس یعنی آمدن کا بیس فی صد آل نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا،حوثی رہنماء

جمعرات 19 اپریل 2018 15:05

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) یمن میں حوثیوں کے ایک پارلیمانی ذریعے نے بتایا ہے کہ حوثی حکام نے زکوٰة سے متعلق مروجہ قانون میں اپنی نام نہاد پارلیمنٹ کے ذریعے ترمیم کی کوششیں شروع کی ہیں۔ ترمیم کے ذریعے حوثی یمنی عوام پر زکوة خمس یعنی آمدن کا بیس فی صد آل نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق زکوة خمس کاقانون نافذ کرنے کیلیے حوثی زیدی شیعہ مسلک کی تاویلات کا سہارا لے رہا ہے۔حوثی رکن پارلیمان احمد سیف حاشد نے اپنے بیان میں کہا کہ زکوٰة کے قانون میں ترمیم کے بعد عوام سے حاصل ہونے والی زکواة میں سے بیس فی صد حوثی لیڈرشپ اور اس ن کے معاونین کو دی جائے گی۔حاشد کا کہنا تھا کہ ترمیم آئینی بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت خمس کے مصارف سورة الانفال کی آیت41 للہ ولرسولہ ولذی القربہ والیتامہ والمساکین وابن السبیل کے تحت مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :