وفاق المدارس العربیہ کے تحت اس سال 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا،
وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ ملک بھر کے 20 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں ، وفاق المدارس کو باقاعدہ بورڈ کا درجہ دینے کا مطالبہ حکومت تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفاق المدارس العربیہ کے سیکر ٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری کی پریس کانفرنس
جمعرات 19 اپریل 2018 15:18
(جاری ہے)
قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ ہر سال ان مدارس سے 73 ہزار سے زائد بچے قرآن پاک حفظ کرتے ہیں۔ رواں سال 23 ہزار طلباء تعلیم مکمل کر کے عالم بن گئے ہیں جن میں 10 ہزار لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
وفاق المدارس سے وابستہ مدارس میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہے جن میں ریاضی، کمپیوٹر سمیت دینی و دنیاوی تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ملک میں دور حاضر میں دی جانے والی عصری تعلیمی نصاب کو بھی یکساں بنا کر تعلیم کے شعبہ میں پائے جانے والے تضادات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق المدارس کو باقاعدہ بورڈ کا درجہ دیا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاق المدارس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سے کوئی مدد لئے بغیر بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینا وفاق المدارس العربیہ کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ حکومت تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے مدارس کو فنڈز کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
نہم و دہم جماعت 2027کیلئے پرمیشن اوررجسٹریشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
-
پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجویٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
-
خصوصی افراد کیلئے وزارتِ تعلیم اور نیوٹیک کے اشتراک سے این ٹی سی ایس پی کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
-
پنجاب کے تمام سکولوں میں اساتذہ اور عملے کی مکمل پڑتال اور سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم
-
تاریخ میں پہلی بار پرائمری کلاسوں میں اے آئی بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ
-
پنجاب میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش پروفینسی ٹریننگ ملتوی
-
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا 2026 کی عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں پاکستان میں پہلا مقام
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے زیرِ اہتمام جدید آن لائن ہنر مندی کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے ،اوپن یونیورسٹی
-
آن لائن داخلہ پورٹل پر گیارہویں جماعت کے داخلوں کیلئے تقریبا 39 ہزار درخواستیں موصول
-
پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی ، امریکا پاکستان نالج کوریڈور پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کے تحت جی آر ای تربیت کے لئے درخواستیں طلب
-
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر تعلیم پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.