پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور

منگل 9 جون 2026 16:06

پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2026ء) پنجاب حکومت رواں سال سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی پیکٹا کے تحت بورڈ امتحانی نظام میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، یہ فیصلہ آٹھویں جماعت کے امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے کامیاب تجربے کے بعد زیر غور آیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ گزشتہ تعلیمی سال پیکٹا کے تحت پنجاب بھر میں تقریباً 10لاکھ طلبہ کے آٹھویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے تھے جن کے نتائج آن سکرین مارکنگ کے ذریعے صرف ڈیڑھ ماہ میں جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آن سکرین مارکنگ کے پورے عمل میں ایک فیصد بھی غلطی ثابت نہیں ہو سکی، جس سے اس نظام کی شفافیت اور مثریت ثابت ہوئی ہے۔وزیر تعلیم کے مطابق 10لاکھ طلبہ کا آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان لینا ایک بڑا اور کامیاب تجربہ رہا۔ پیکٹا کا آن سکرین مارکنگ سسٹم کئی نجی تعلیمی اداروں کے موجودہ نظام سے زیادہ مثر اور قابل اعتماد ہے۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ آئندہ سال آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو بھی اس نظام میں شامل کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر میں یکساں اور شفاف امتحانی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔