سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر تعلیم پنجاب

رانا سکندر حیات کا سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس

بدھ 3 جون 2026 16:53

سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2026ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات، صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، سمر کیمپ کی اجازت صرف ایک ماہ کیلئے، مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، سکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔