نیوزی لینڈ کی امیگریشن کا اپنے ہی ملک کی خاتوں شہری کے خاوند کو4 مرتبہ ویزہ دینے سے انکار

جمعرات 19 اپریل 2018 15:53

ولنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) نیوزی لینڈ کی امیگریشن نے اپنے ہی ملک کی خاتوں شہری کے خاوند کو4 مرتبہ ویزہ دینے سے انکار کیا جس پراس شادی شدہ جوڑے کو 3 سال تک جدائی کاٹنا پڑی ۔ جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق انعام الحق نامی شخص نے فیس بک پر ستمبر 2015 کو صوفیا علی ملک کے ساتھ شادی کی جو کہ نیوزی لینڈ کی شہری تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دہلی کے رہنے والے اس شخص نے 4 مرتبہ کلچرل میرج ویزہ کی درخواستین دیں جو کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے یہ کہ کر مسترد کیں کہ یہ میاں بیوی کبھی بھی اکٹھے نہیں رہے اور انہوں نے محض پیپر میرج کی تاہم یہ جوڑا 2016 میں فجی میں ملا جہاں باقاعدہ طور پر جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا جس کے بعد خاوند کو نیوزی لینڈ کا ویزہ ملنے کے امکانات پیدا ہوئے ۔