پنجاب بھرمیں833ٹریفک حادثات ،9 ا فراد جاںبحق،945زخمی

جمعرات اپریل 16:10

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی833 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں533 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں 403 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 9 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 391 ڈرائیوز،15کم عمرڈرائیورز،419 مسافر اور135 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 214 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت212متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد89 حادثات میں101متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 62حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل945 متاثرین میں750 مرد اور195خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں 164 فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور500 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ281زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 648 موٹر سائیکلز،112آٹو رکشے،65 موٹر کاریں، 10مسافربسیں، 36 وین،41 ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔