کے ایم سی کمانڈ کنٹرول روم کا آپریشن پولیس نے سنبھال لیا

کانٹریکٹر کے تحت کام کرنے والوں کو وجبات ادا نہ کرنے کے ساتھ 30 اپریل تک نوکری چھورنے کا الٹی میٹم

جمعرات 19 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) کراچی میں کے ایم سی کے کمانڈ کنٹرول روم کا آپریشن مکمل طور پر پولیس اہلکاروں نے سنبھال لیا ہے، جبکہ وہاں کام کرنے والے تھرڈ پارٹی کانٹریکٹر کے تحت کام کرنے والوں کو وجبات ادا نہ کرنے کے ساتھ 30 اپریل تک نوکری چھورنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں سوک سینٹر میں قائم کے ایم سی کے کمانڈاینڈ کنٹرول روم میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو 30 تاریخ تک نوکری چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا ہے اور کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

کمانڈ این کنٹرول روم مین تھرڈ پارٹی کانٹریکٹ کے تحت تین شفٹوں میں تقریبا 120 ملازمین کام کررہے تھے تاہم پچھلے ایک ہفتے سے لے کر اب تک تمام تر آپریشن پولیس نے سنبھال لیا ہے۔کمانڈ اینڈ کنڑول میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو فروری2018سے تنخواہیں نہیں دی گئی،جبکہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی حتمی تاریخ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب واجبات سے متعلق سرکاری ادارے نے بھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :