بھارت میں دادا،دادی ڈوبتے پوتے کی زندگی بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 17:53

ہانسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) بھارتی صوبہ پنجاب میںپوتے کو بچاتے ہوئے دادا ،دادی پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب کے گائوں مہجد میں پانی کے ٹینک میں ڈوبنے سے 4سالہ بچے اور اسکے دادا ، دادی کی موت ہوگئی۔ٹھیکے پر باغبانی کرنیوالے رام سوروپ نے باغ میں پانی کا ٹینک بنا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا بیٹا یوگیش کھیلتا ہوا ٹینک میں جاگر ا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کیلئے موقع پر موجود دادا سوروپ ٹینک میں کود گئے۔ وہ بھی ڈوبنے لگے۔ انہیں بچانے کیلئے دادی پریم وتی نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگا دی۔ٹینک سے چلانے کی آواز سن کر لوگوں نے تینوں کو نکالا اور ہانسی کے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :