چارسدہ، منشیات سمگلر نعمت نور عرف نمٹ گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 18:34

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تنگی گلشید خان کی نگرانی میں اے ایس آئی نوشیروان خان انچار ج چوکی گنڈھیری نے ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگلر نعمت نور عرف نمٹ ولد عثمان نور سکنہ پلئی تنگی کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 46پیکٹ ہیروئن ، 2ہزار گرام چرس اور 5ہزار جعلی نوٹ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اور اس کے خلاف 479/9-CNSA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :