ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

منگل 18 اگست 2026 20:51

ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2026ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کو کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد ساہیوال سرکل نے کارروائی کرکے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد آصف نذیر ولد نذیر احمد سکنہ محلہ مبارک علی، تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ، ایف آئی آر نمبر 100/2026 امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 17/22 میں مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحویل میں لے کر ویزا فراڈ اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے اب اس نیٹ ورک کے دیگر افراد، فراڈ کا طریقہ کار اور مالی لین دین کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس گروہ کے باقی ارکان تک پہنچا جا سکے۔ حکام نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزم کیخلاف کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی نگرانی میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :