وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا

منگل 18 اگست 2026 19:55

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا۔منگل کو وزیراعظم شہبازشریف سے گوگل کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے اور گوگل کے لیے پاکستان میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گوگل کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔گوگل کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمینائی کی مفت سروس بھی فراہم کی جائے گی۔