Live Updates

حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن

منگل 18 اگست 2026 21:41

حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2026ء) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیے۔لاہور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں پر بھاری ٹیکسز عائد ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیے جبکہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حکومت عوام پر ٹیکس کا بم گراتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے 27 میں سے 5 آئی پی پیز کو بند کیا، جس پر خود حکومت نے کہا کہ اس اقدام سے خزانے کو 3 ہزار 360 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف بی آر میں بھی کرپشن عروج پر ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات