افریقین قیدیوں سے ریپ کے الزامات،یمنی وزیرداخلہ کے کرنل کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) یمن کے وزیرداخلہ نے جمعرات کے روزعدن میں موجودایک کرنل کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں ،جن پران کی زیرنگرانی افریقین قیدیوں کے ساتھ ریپ کے الزامات ہیں۔ وزار ت کی ویب سائیٹ پرجاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ وزیرداخلہ احمدالمصری نے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کوہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طورپرافریقن پناہ گزین سنٹرکے سابق ڈائریکٹرخالدالعلوانی کوگرفتارکیاجائے اورانہیں افریقن پناہ گزینوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورریپ کے کیسزپرشامل تفتیش کیاجائے۔

الوانی کووسط مارچ میں بورائیکاپناہ گزین حراستی مرکزکی نگرانی کے عہدے سے فارغ کیاگیاتھا،تاہم جنوبی بندرگاہی شہرعدن میں معلاضلع کے پولیس سربراہ کے طورپرخدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت کاکہناہے کہ وہ پہلے ہی مکمل تحقیقات کرنے کااعادہ کرچکی ہے اورجوکوئی بھی جرم کامرتکب ٹھہرے گا،اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،چاہے وہ وزارت کاکوئی ممبرہی کیوں نہ ہو۔

ہیومن رائٹس واچ نے بدھ کوایک رپورٹ شائع کی تھی ،جس میں کہاگیاتھاکہ یمنی حکومت کے ملازمین نے عدن میں واقع بورائیکاپناہ گزین سنٹرمیں تارکین وطن اورپناہ گزینوں کے ساتھ تشدد،ریپ اورپھانسیاں دیں ۔ تارکین وطن 2017ء کے اوائل سے تنصیب کواستعمال کرتے رہے ہیں ،انہیں پناہ گزین کے طورپرتحفظ سے محروم رکھاگیااوراکثردشوارگزارسمندری راستوں کے ذریعے ملک بدرکیاگیا