وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے کیلئے 10 ارب 75 کروڑ روپے کی منظوری دیدی

جمعرات 19 اپریل 2018 21:08

وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے کیلئے 10 ارب 75 کروڑ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کپیٹل ڈوپلیمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کو ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے کے لئے 10 ارب 75 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے یہاں پر ہیوی ٹریفک 24 گھنٹے رواں رہتی ہے ۔ منصوبہ کے لئے پہلے مرحلے میں 1 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں اس منصوبہ کے تحت فیصل مسجد تا روات تک تمام سنگل فری فلائی اور ہیڈ برجز بنائے جائیں گے تا ہم گزشتہ دو سالوں سے اس منصوبے پر عملدآمد جاری ہے اور فیض آباد سنگل فری پر فلائی اور سمیت ہیڈ برج کی تعمیرات کا کام جاری ہے جس کا افتتاح 2 ماہ قبل کیا جا چکا ہے علاوہ ازیں ایئر پورٹ چوک کا سنگل فری فلائی اور منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے منصوبے کے تحت کھنہ پل کا ھیڈ برج تا حال زیر تکمیل ہے اور اس میں پہلے ہی 5 ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے اور یہ منصوبہ اگست تک مکمل کیا جائے گا سی ڈی اے ایکسپریس ہائی وے کا منصوبہ پلان اے کے مطابق 30 جون 2019 اور پلان بی کے مطابق 30 ستمبر 2019 تک مکمل کرنے کا پابند ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور ترقیاتی کاموں کے دوران سی ڈی اے ٹریفک کی روانگی کے لئے اضافی روڈ کا انتظام کرنے کا بھی پابند ہو گا ۔ ایکسپریس وے کے منصوبے کے لئے پلان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے پلاننگ ڈویژن ، فنانس، ڈویژن اور سی ڈی اے کو مشترکہ طور پر جاری کیا ہے اور تینوں ادارے پلان اے اور بی کے تحت اس منصوبے کو مکمل کرنے کے پابند ہو نگے ۔