تارکین وطن سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائیگا،یونانی حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 22:06

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) یونانی حکام نے کہا ہے کہ حکومت اس عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی،جس میں یونانی جزائر پر آنیوالے مہاجرین اور تارکین وطن جب سیاسی پناہ کی درخواست داخل کرا دیں تو پھر انہیں یونان میں کہیں بھی آنے جانے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی اس پالیسی کیخلاف ہے کہ مہاجرین اورتارکین وطن کو یونان کے انہی جزیروں تک محدود رکھا جائے جہاں وہ پہلی مرتبہ پہنچتے ہیں، بھلے وہ سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دیں۔ تاہم اس فیصلے کا اطلاق یونانی جزائر پر پہلے سے موجود 15 ہزار سے زائد تارکین وطن پر نہیں ہو گا بلکہ نئے آنیوالے تارکین وطن پر ہو گا۔