ایوان عدل چکوال کے تمام ملازمین کیلئے ہیپاٹائٹس کی دوسری ویکسینیشن کا اہتمام

جمعرات 19 اپریل 2018 23:27

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چوہدری انوار احمد خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کی ہدایت پرجمعرات کے روز ایوان عدل چکوال کے تمام ملازمین کیلئے ہیپاٹائٹس کی دوسری ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا ، جس کا باقاعدہ آغاز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ویکسینیشن لگا کر کیا گیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق ہے اور صحت مند افراد ہی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور صحت مند سرکاری ملازم ہی اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں چونکہ عدالتی اہلکاران کیلئے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ عدالتی امور کو چھوڑ کر ہسپتال جا کر اپنے ٹیسٹ اور علاج معالجہ کروائیں اس لئے ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹر صاحبان خاص طو ر پر ایم ایس اور پٹی ایم ایس کے شکر گزار ہیں جنہوںنے اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سہولت عدالت کے ڈسپنسری میں ہی مہیا کی ، ویکسینیشن کروائے جانے پر تمام اہلکاران سیشن و سول کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :