راولپنڈی، منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں9ملزمان گرفتار،2942گرام چرس،9بوتل شراب،1 ٹیمپرڈ شدہ گاڑی برآمد

جمعرات 19 اپریل 2018 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں9ملزمان کو گرفتار کر کی2942گرام چرس،9بوتل شراب،1 ٹیمپرڈ شدہ گاڑی برآمد کرلی تھانہ ریس کورس پولیس نے جہانگیر سی200گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے 1300 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے تجمل سی130گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے روبینہ سی1100گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے وقاص سی 212گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے 9بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے ٹیمپرڈ شدہ گاڑی برآمد کی جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کرایہ دار انوار اور شیر علی کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔