یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے 2 خطرناک لیڈر ہلاک

جمعہ 20 اپریل 2018 09:50

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

العربیہ تی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ان دونوں لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ہیں۔