الفیصلیہ اور آرکیٹکٹ کالج جدہ یونیورسٹی میں منتقل

جمعہ 20 اپریل 2018 10:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الفیصلیہ کی شاخ اور آرکیٹکٹ کالج کو کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے جدہ یونیورسٹی میں منتقل کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان نے یہ فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی سفارش پر کیا۔

(جاری ہے)

جدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان شاہی کا شکریہ اور ممنونیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الفیصلیہ کی شاخ اور آرکیٹکٹ کالج کی طالبات اور تدریسی عملے کو اپنے یہاں خوش آمدید کہیں گے۔ اس کی بدولت جدہ یونیورسٹی کی حیثیت مضبوط ہو گی۔ انہو ںنے امید ظاہر کی کہ کنگ عبدالعزیز جدہ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ حسب سابق جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :